حیدرآباد۔30؍جنوری ( یواین آئی ) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ ون کے مین امتحانات کے چند ہفتوں میں نتائج متوقع ہیں۔ جانچ کے عمل کے مطابق ہر جوابی اسکرپٹ کی جانچ دو پروفیسرس کرتے ہیں تاہم، اگر الاٹ کردہ نمبروں میں 15 فیصد کا فرق ہے تو جوابی پرچہ تیسرے پروفیسر کو بھیج دیا جاتا ہے ۔31,383 امیدواروں میں سے 21,151 نے مین امتحانات میں شرکت کی، جو 21 تا 27 اکتوبر منعقد ہوئے تھے ۔کمیشن گروپ ون مین امتحانات کے عمل کو مکمل کرنے اور فروری میں جنرل رینکنگ لسٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتاہے ۔کمیشن پہلے گروپ 1کے بعد گروپ 2 اور گروپ 3 کے نتائج کا اعلان کرنے کا منصوبہ رکھتاہے ۔