نئی دہلی : گروپ کیپٹن ورون سنگھ جو فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں بچ جانے والے واحد فرد ہے ، ان کی حالت نازک مگر مستحکم ہے ۔ عہدیداروں نے آج کہا کہ وہ بنگلورو کے کمانڈ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں ۔ جمعرات کو انہیں ٹاملناڈو کے ویلنگٹن سے بنگلورو کے دواخانہ کو منتقل کیا گیا تھا ۔ چہارشنبہ کو پیش آئے حادثہ میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ، ان کی اہلیہ مدھولیکا اور 11 دیگر آرمڈ فورسیس پرسونل کونور کے قریب ہلاک ہوگئے تھے ۔
خراب موسم حادثہ کا ممکنہ سبب
ٹاملناڈو کے کوئمبتور میں ایک فوٹو گرافر نے آج دعویٰ کیا کہ چہارشنبہ کو کونور میں ناقص موسم ہی عین ممکن ہے فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ کا سبب بنا جس میں جنرل راوت و دیگر ہلاک ہوگئے ۔ فوٹو گرافر کا دعویٰ ہے کہ اس نے حادثہ کا ویڈیو ریکارڈ کیا ہے ۔