گروپ۔I اِمتحانات کیلئے معذور طلبہ کے سرٹیفکیٹ کی آج جانچ

   

امیدواروں کو اپنے اسناد کیساتھ 2 زیراکس کاپی رکھنے کا مشورہ
حیدرآباد۔ 25 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ۔ I کیلئے منتخب معذور امیدواروں کے سرٹیفکیٹس کی جانچ کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ 26 اپریل کو صبح 10:30 بجے سے امیدواروں کی اسناد کی جانچ پڑتال ہونے کا اعلان کیا۔ کمیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ نامپلی میں واقع کمیشن کے آفس میں اسناد کی جانچ ہوگی۔ اس تعلق سے کمیشن کی ویب سائیٹ پر تمام تفصیلات دستیاب رکھی گئی۔ واضح رہے کہ گروپ۔I سرٹیفکیٹ ویریفکیشن کا عمل 15 اپریل سے شروع کرکے 22 اپریل تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس شیڈول کی تکمیل کے بعد معذور طلبہ کے اسناد کی جانچ ہفتہ 26 اپریل کو شروع کی جائے گی۔ اسناد کی جانچ کیلئے حاضر ہونے والے امیدوار اپنے اصل اسناد کے ساتھ 2 سیٹس زیراکس کاپی بھی ساتھ رکھیں۔ گروپ۔ I سرویسیس کی 563 جائیدادوں کیلئے 1:1 میں 563 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرتے ہوئے کمیشن کی ویب سائیٹ پر www.tspsc.gov.in پر رکھا گیا۔2