گریجویٹ الیکشن کیلئے ٹی آر ایس قائدین کا آج اہم اجلاس

   

حیدرآباد۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر گریجویٹ ایم ایل سی نشست کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں قائدین کا اجلاس طلب کیا ہے۔ 24 فروری کو 11 بجے دن تلنگانہ بھون میں متحدہ محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں اور اہم قائدین کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس کے انعقاد کا مقصد گریجویٹ نشست پر ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کی حکمت عملی طئے کرنا ہے۔ ریاستی وزیر سرینواس یادو اور جی ایچ ایم سی حدود سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے اور سینئر قائدین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ کے ٹی راما راؤ دونوں حلقوں میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے جس کی تاریخوں کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔