حیدرآباد۔/12مئی، ( سیاست نیوز) ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی نشست کے چناؤ میں حکام نے 6 پرچہ جات نامزدگی کو مسترد کردیا۔63 امیدواروں کے پرچہ جات درست قرار دیئے گئے۔ گریجویٹ حلقہ کے ضمنی چناؤ کی رائے دہی 27 مئی کو مقرر ہے جبکہ نتیجہ کا 5 جون کو اعلان کیا جائے گا۔ بی آر ایس کے رکن کونسل ٹی راجیشور ریڈی کے استعفی کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے۔ کانگریس نے صحافی و جہد کار تین مار ملنا کو امیدوار بنایا ہے جبکہ بی آر ایس نے اے راکیش کو ٹکٹ دیا ہے۔ دیگر امیدواروں میں جہد کار جی پرمیندر ریڈی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ 13 مئی پرچہ جات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔1