گرین انرجی میں ملک عالمی قائدبنے گا: مکیش امبانی

   

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور دنیا آب و ہوا کے محاذ پر ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ سامنے گلوبل وارمنگ کے خطرات کے ساتھ ہمارے پاس صرف ایک ہی متبادل ہے اور وہ ہے تیزی سے سبز ، صاف اور قابل تجدید توانائی کو اپنانا۔ اس آفت کو مواقع میں بدل کر ہندوستان کو سبز توانائی میں عالمی قائد بننا ہوگا۔وزیر اعظم مودی کے ‘گرین ہائیڈروجن مشن’ کا ذکر کرتے ہوئے امبانی نے بین الاقوامی موسمیاتی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عملی طور پر کہا کہ یہ ایک دوہری حکمت عملی ہے جس میں خام تیل پر ہندوستان کا انحصار کم ہوگا۔ ، دوسری طرف ہندوستان عالمی کوششون کی قیادت کرکے عالمی لیڈر بنے گا۔ ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی یعنی ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ پر مشن کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک اور دنیا کو سبز توانائی اپنانے کا پیغام دیا ہے ۔