ریاض: سعودی فضائیہ امریکہ میں نیلس ایئر بیس پر شروع ہونے والی مشق ‘گرین فلیگ’ میں حصہ لے رہی ہے۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے امریکی اسٹریٹجک بمبار طیارے B-52 کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں۔ یہ مشقیں لڑائی کے میدان میں حقیقی خطرات کے نمونے کے سلسلے میں 13 ہزار مربع کلو میٹر سے زیادہ کے رقبے پر انجام دی جا رہی ہیں۔نمائندے نے مزید بتایا کہ سعودی فضائیہ گرین فلیگ 2025 مشق میں ٹائیفون ماڈل کے 6 لڑاکا طیاروں کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ اس کا مقصد لڑائی کی تیاری کی سطح کو بڑھانا اور مشقوں میں شریک ممالک امریکہ، امارات اور ترکیہ کی افواج کے درمیان عملی مربوطیت کو مضبوط بنانا ہے۔العربیہ کے نمائندے کے مطابق مشقوں میں مختلف نوعیت کی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں۔ ان میں دفاعی اور اقدامی فضائی کارروائیوں کے علاوہ نزدیک فضائی معاونت، لڑائی کے دوران تلاش اور مدد، سائبر وار اور گولہ بارود کا براہ راست استعمال شامل ہے۔