گرین کی پہلی ٹسٹ سنچری ’آسٹریلیا 480 رنز پر آوٹ

   

احمد آباد۔ ہندوستانی اوپنرز شبمن گل اور روہت شرما نے مشکل 10 اوورز میں نسبتاً آسانی کے ساتھ بالترتیب 18 اور17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور میزبان ٹیم دوسرے دن کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا کے خلاف 36/0 رنز بنالیا تاہم وہ ابھی بھی 444 رنز پیچھے ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں پچ اب بھی اسٹروک کھیلنے کے لئے بہترہے ، روہت اپنے اسٹروکس میں متاثر کن رہے ۔ مچل اسٹارک اور نیتھن لیون کو نسبتاً آسانی کے ساتھ فلک اور کاٹ کررہے تھے ۔ دوسری جانب گل نے کیمرون گرین کی ایک شارٹ گیند پر شارٹ آرم اسٹروک کھیلا، اس سے پہلے کہ لیون کو چھکا مارا۔ اس سے قبل ہندوستان کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے مہارت اور کنٹرول کے جادوئی مظاہرہ میں چھ وکٹ (6/91) لے کر آسٹریلیا کو480 رنز تک محدود رکھنے میں اہم رول ادا کیا۔ دوسرے سیشن میں تین وکٹ لینے کے بعد، اشون نے اپنی وکٹوں کا چھکا لگانے کے لیے مزید تین وکٹ لیے اور آسٹریلیا کی اننگز کو167.2 اوور میں سمیٹ دیا۔ مہمانوں کے لیے اچھی پچ پر بڑا اسکور بنانے میں بائیں ہاتھ کے اوپنر عثمان خواجہ کے میراتھن 180 رنزکی اہم رہے لیکن کیمرون گرین نے 114 رنز کے ذریعے اپنی پہلی ٹسٹ سنچری اسکور کی، اس کے علاوہ نیتھن لیون اور ٹوڈ مرفی نے نویں وکٹ کے لیے 70 رنز بنائے۔ ہندوستان کیلئے اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ہی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کو یقینی بناسکے ۔
مختصر اسکور: آسٹریلیا 167.2 اوورز میں 480 رنز پر آل آوٹ (عثمان خواجہ 180، کیمرون گرین 114؛ روی چندرن ایشون 6/91، محمد سمیع 2/134)ہندوستان 10 اوورز میں 36/0 رنز (شبمن گل 18 ناٹ آؤٹ، روہت شرما 17 ناٹ آؤٹ) میزبان ٹیم ہنوز 444 رنز پیچھے۔
سری لنکا 355 رنز پر آل آوٹ
نیوز ی لینڈ 162/5
کرائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ)۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے پانچ وکٹیں مکمل کرکے سری لنکا کو 355 رنز پرآؤٹ کرنے میں کلیدی رول ادا کیا جبکہ ٹام لیتھم نے نصف سنچری اسکور کی لیکن مہمان ٹیم دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم 162/5 تک محدود رکھتے ہوئے جمعہ کو یہاں ہیگلے اوول میں پہلے ٹسٹ میں سبقت بنالی ہے۔ ساؤتھی نے 26.4 اوورز میں 5-64 کے اعداد وشمار درج کئے ہیں جب سری لنکا نے 305/6 کے اوور نائٹ اسکور پر آغازکیا لیکن مہمان ٹیم 92.4 اوورز میں 355 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس نے87 اورکپتان دیموتھ کرونارتنے نے50 رنز بنائے جبکہ اینجلو میتھیوز(47) اور دھننجایا ڈی سلوا (46) نے اہم شراکت کی۔ ساؤتھی کے ساتھی فاسٹ بولر میٹ ہنری نے 4-80 کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں اچھی شروعات کی جیسا کہ ٹام لیتھم (67) اور ڈیون کونوے (30) نے ابتدائی وکٹ کے لیے 67 رنز بنائے۔ تاہم میزبان ٹیم نے نو رنز پر تین وکٹیں گنوائیں اور دن کے اختتام پر 162-5 پر سمٹ گئے۔ نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 193 رنز سے پیچھے ہے اور اسے میچ میں واپسی کے لیے ہفتے کو تیسرے دن بہتر مظاہر کرنا ہوگا۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر، ڈیرل مچل 40 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اور فارم میں موجود ٹام بلنڈل دن کے اختتام سے 20 منٹ قبل سات رنز پر آوٹ ہوئے۔سری لنکا دوٹسٹ مقابلوں میں کامیابی کے ذریعہ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
مختصر اسکور: سری لنکا 92.4 اوورز میں 355 آل آؤٹ (کوسل مینڈس 87، ڈیموتھ کرونارتنے 50، اینجلو میتھیوز 47؛ ٹم ساؤتھی 5-64، میٹ ہنری 4-80) نیوزی لینڈ 63 اوورز میں 162/5 (ٹام لیٹہم، 67 ڈیرل مچل 40 ناٹ آؤٹ؛ لہیرو کمارا 2-34، اسیتھا فرنانڈو 2-42)۔