گریٹ کھلی کو شوبھا یاترا میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی

   

حیدرآباد19ستمبر(یواین آئی) ضلع عادل آباد میںپولیس نے ڈبلیو ڈبلیو ای سوپر اسٹار گریٹ کھلی کو ونائک وسرجن شوبھا یاترا میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔پولیس نے سیکوریٹی بنا پر ان کو یاترا میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس پر کھلی نے گنیش کے منڈپ میں پوجا کی اور وہاں سے چلے گئے ۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ عادل آبادمیں آکر ان کو بہت خوشی ہوئی اور یہاں لوگ کافی اچھے ہیں۔انہوں نے ان کو جلوس میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکام کا کام عوام کی خدمت کرنا اور سیکوریٹی فراہم کرنا ہے ۔