گریٹر حدود میں 4 سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کی تعمیر

   

عوام کو موثر طبی سہولتوں کی فراہمی اصل مقصد : کابینی اجلاس میں فیصلہ
حیدرآباد۔ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں گریٹر حیدرآباد کے حدود میں چار سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ کورونا بحران کے دوران گچی باولی اسٹیڈیم کو ٹمس ہاسپٹل میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔ اب اسی ہاسپٹل کو عوام کی ضروریات کے مطابق تبدیل کرتے ہوئے سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کردینے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ چونکہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میںآبید میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے تین سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا جس کو کابینہ کی منظوری بھی مل گئی ۔ چیسٹ ہاسپٹل ایرہ گڈہ کے احاطہ میں ایک ہاسپٹل تعمیر کیا جائیگا ۔ حالیہ دنوں میں گڈی انارم سے فروٹ مارکٹ منتقل کی گئی ہے ۔ اس کی جگہ پر ایک سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل تعمیر کیا جائیگا ۔ ضلع رنگا ملکاجگری کے الوال سے اوٹر رنگ روڈ کے درمیان سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کتہ پیٹ ترکاری مارکٹ کو انٹیگریٹیڈ ویج اینڈ نان ویج مارکٹ میں تبدیل کرنے کا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے ۔