گریٹر حیدرآباد میں آج سے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت معاشی سروے کا آغاز ہوگیا

   

دسویں جماعت یا اُس سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان کو روزگار کے مواقع ، سروے کا حصہ بن سکتے ہیں
حیدرآباد :۔ پہلی مرتبہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت 7 ویں معاشی سروے کی تلنگانہ آئی ٹی اسوسی ایشن کی ذیلی تنظیم ڈیجی تھان قیادت کررہی ہے ۔ جس کے تحت جی ایچ ایم سی کے حدود میں آج سے اقتصادی سروے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ عوام کی معاشی حالت جاننے کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کردہ ساتواں معاشی سروے کے انعقاد کی ذمہ داری گریٹر حیدرآباد میں ڈیجی تھان کو سونپی گئی ہے ۔ اس سروے کے نتائج پر مرکز فلاحی اسکیمات کو ترتیب دیتا ہے ۔ سروے کا عملہ گھر گھر پہونچکر کورونا رہنمایانہ خطوط کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عوام سے تفصیلات اکٹھا کرے گا ۔ ماضی میں سیتھا پھل منڈی میں پائلٹ پراجکٹ کے تحت سروے کیا گیا ۔ کورونا بحران کے دوران گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں چند علاقے ریڈ زون میں شامل ہونے کی وجہ سے تب سروے کو ملتوی کیا گیا تھا ۔ فی الحال مکمل طور پر سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گھر گھر پہونچکر سروے کرنے کے لیے انیومیٹرس اور سوپروائزرس کی جائیدادوں پر تقررات کیے جارہے ہیں ۔ دسویں جماعت یا اس سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے والے ان جائیدادوں کے لیے اہل ہوں گے ۔ خواہش مند افراد 040-40208482 ۔ 6300368705 اور 8123123434 پر فون کرتے ہوئے اپنا نام درج کرواسکتے ہیں ۔ ڈیجی تھان کے ضلع منیجر سومیا نے بتایا کہ ماہانہ 30 ہزار روپئے تک کمانے کی گنجائش موجود ہے ۔ سروے کس طرح کی جائے ۔ ایپ کا کس طرح استعمال کریں ۔ تفصیلات کس طرح حاصل کی جائے ۔ اس کے علاوہ دوسرے امور کی خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ اس کے بعد سروے کرنے کے لیے روانہ کیا جائے گا ۔ 6 سال میں ایک مرتبہ انعقاد ہونے والے اکنامکل سروے ماضی میں سال 2012-13 میں منعقد ہوا تھا ۔ ساتویں مرتبہ منعقد ہونے والا یہ سروے پوری طرح ڈیجیٹل فارمیٹ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔۔