تجربہ کیلئے جیڈی میٹلہ کا انتخاب ، نتائج اطمینان بخش ہو تو ساری ریاست میں توسیع
حیدرآباد :۔ برقی صارفین کے لیے بہت جلد اسمارٹ خدمات دستیاب ہونے والی ہے ۔ برقی کی تمام خدمات فون سے حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں اسمارٹ گرڈ پراجکٹ کا تجربہ کیا جارہا ہے ۔ اس تجربہ کے لیے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے حدود میں واقع جیڈی میٹلہ کے صنعتی علاقہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ فیڈر حدود میں واقع تقریبا 8800 سے مکانات کے کنکشنس کو سنگل فیز اسمارٹ میٹرس مرحلہ واری اساس پر لگائے جائیں گے ۔ اس کے لیے 50 فیصد گرانٹ کے ساتھ 41 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ جیڈی میٹلہ علاقہ میں 11 کیلو واٹ کے 44 فیڈرس ہیں ان کے آٹومیشن کے لیے آٹو راٹیکلویزری ، سیکشنائزرس ، رنگ مین یونٹس ، فالٹا پاسیج انڈیکٹرس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اسمارٹ گرڈ کو ای سی آئی ایل کی ٹکنالوجی نے مدد کی ہے ۔ سنٹرل برقی شعبہ کی مالیاتی مدد سے اسمارٹ گرڈ پائلٹ پراجکٹ کے کام پر نگرانی رکھی جارہی ہے ۔ اس طرح چند ماہ جائزہ لینے کے بعد نتائج اطمینان بخش ہوں گے تو اس کو مزید علاقوں میں توسیع دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ اس کے قیام سے برقی چوری پر قابو پایا جائے گا ساتھ ہی برقی کی سربراہی کے لیے اہم لائن سے 11 کیلو واٹ سب اسٹیشن کو مربوط ہونے کے بعد گھر کو برقی سربراہ ہوگی ۔ ایک لائن کو دو یا تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ ان لائنوں میں کوئی بھی حصہ کو نقصان پہونچنے پر صرف وہیں تک برقی سربراہی منقطع ہوگی ۔ آفات سماوی کے موقع پر کس لائن کو کہاں نقصان پہونچا نئے سسٹم میں اس کا بآسانی پتہ چل جائے گا ۔ پری پیڈ نظام کے تحت برقی بل فون بل کی طرح ایس ایم ایس کے ذریعہ جاری ہوگی ۔ منظورہ برقی طلب سے زیادہ برقی کے استعمال پر برقی صارف کے ساتھ ڈسکام کو اس کی اطلاع مل جائے گی ۔ برقی صارف لوڈ کٹیگری تبدیل کرنے کی گنجائش فراہم کی جائے گی ۔۔