گریٹر حیدرآباد میں جائیداد ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جرمانے

   

ایک سال میں 24 فیصد جرمانے۔ جاریہ سال تاحال 877 کروڑ روپئے ٹیکس کی وصولی
حیدرآباد ۔ 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے عہدیداروں کی جانب سے ایک نیا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک سال تک جائیداد ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 24 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران دو مرتبہ جائیداد ٹیکس ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اگر مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں ہر ماہ 2 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں کمرشیل روڈس کی دونوں جانب موجود عمارتوں کا سروے کرنے کیلئے 340 ٹیموں کو تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر، عمارتوں کی ہاؤزنگ اور کمرشیل سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ غیرمجاز طور پر تعمیر کردہ مکانات کی نشاندہی کریں گے۔ جو لوگ غیرمجاز پر عمارتیں ہمہ منزلہ عمارتیں تعمیر کرچکے ہیں انہیں جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس کو رجوع ہونے ہاؤزنگ عمارتوں کو کمرشیل عمارتوں کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے شعور بیدار کریں گے اور اس کی تمام تفصیلات اعلیٰ عہدیداروں سے رجوع کریں گے۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں 17,84,411 لاکھ کمرشیل۔ ریزیڈنشیل اور مکسڈ عمارتیں ہیں جو ٹیکس کے دائرے میں شامل ہیں جن میں 8,06,486 جائیدادوں کے مالکین کی جانب سے ابھی تک 887 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس ادا کردیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے ماباقی مالکین جائیدادوں کو فوری ٹیکس ادا کرتے ہوئے جرمانوں سے محفوظ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ن