حیدرآباد /8 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد میں دوسرے مرحلے کے ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کرنے کا 21 ستمبر سے آغاز ہوگا ۔ کے ٹی آر آر نے آج اعلی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کرنے کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں ریاستی وزراء ٹی سرینواس یادو ، سبیتا اندرا ریڈی ، محمد محمود علی ، ملاریڈی کے علاوہ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جی ایچ ایم سی حدود میں تقریباً 12 ہزار غریب عوام میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے گئے ۔ 21 ستمبر کو دوسرے مرحلے میںتقریباً 13,300 افراد میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے جائیں گے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ شفاف طریقہ سے درمیانی افراد کی مداخلت کے بغیر اہل اور مستحق غریب عوام میں ڈبل بیڈروم مکانات تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ جس کی ملک بھرمیں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ڈبل بیڈروم مکانات کیتقسیم میں کسی کا کوئی رول نہیں ہے ۔ استفاد کنندگان کا انتخاب کرنے کی ذمہ داری عہدیداروں کو سونپ دی گئی ہے ۔ خوش نصیبوں کا کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی سے انتخاب کیا جارہا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ عنقریب حیدرآباد میں گروہا لکشمی اسکیم کا بھی آغاز کیا جائے گا جن غریب عوام کے پاس اراضی ہے انہیں مکانات کی تعمیرات کیلئے تین لاکھ روپئے کی مالی امداد دی جائیگی ۔ ن