گریٹرحیدرآباد میں بخار کے مریضوں کا پتہ چلانے کی مہم

   

700 سے زائد ٹیموں کی تشکیل، گھروں پر مفت کٹس کی تقسیم
حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے بڑھتے کیسیس کے پیش نظر حکومت نے ابتدائی علامات کا پتہ چلانے کیلئے گھر گھر سروے کا آغاز کیا ہے ۔ محکمہ صحت اور جی ایچ ایم سی ملازمین کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر پہنچ کر مکینوں میں بخار اور دیگر کورونا سے متعلق علامات کی جانچ کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں روزانہ تقریباً 40,000 مکانات کا احاطہ کیا جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 707 میڈیکل ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41305 مکانات کا سروے کرتے ہوئے بخار اور دیگر عوارض کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ابتدائی علامات کی صورت میں کورونا کٹ حوالے کیا جارہا ہے جس میں ادویات اور دیگر ضروری سامان موجود ہیں۔ حکام کی جانب سے ہر گھر کو ضروری ادویات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ بخار ، کھانسی ، سردی اور زکام کی صورت میں فوری استعمال کیا جاسکے۔ ابتداء میں 393 سروے ٹیموں کے ساتھ یہ کام شروع کیا گیا تھا اور دوسرے دن 641 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ تیسرے دن ٹیموں کی تعداد کو بڑھاکر 707 کیا گیا ہے ۔ بستی دواخانوں ، اربن ہیلت سنٹرس اور مقامی دواخانوں میں کورونا کے ٹسٹوں کے علاوہ علاج کے سلسلہ میں مکمل رہنمائی کی جارہی ہے۔ پرائمری ہیلت سنٹرس میں 19000 سے زائد افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے ۔ واضح علامات پائے جانے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جارہا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے علاوہ زونل کمشنرس اس کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کیسیس میں اضافہ کے پیش نظر پرائمری ہیلت سنٹرس میں ٹسٹ کے لئے عوام کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے مقررہ تعداد میں ٹسٹنگ کٹس فراہم کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹرس نے ہر مرکز پر کٹس کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت ظاہر کی ہے تاکہ عوام ٹسٹ کے بغیر واپس نہ ہونے پائ