گستاخانہ مواد ‘ شرپسند کے خلاف شکایت

   

حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) فیس بک پر گستاخانہ مواد اَپ لوڈ کرنے والے ایک شرپسند کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے درسگاہ جہاد و شہادت کے ایک رکن نے مغلپورہ پولیس میں شکایت درج کروائی۔ محمد بن عمر نے پولیس سے کی گئی شکایت میں بتایا کہ بنٹیش چوبے نامی آئی ڈی سے فیس بک پر شان رسالت میں گستاخی اور مکہ مکرمہ کے تعلق سے انتہائی غلط بیانی کی گئی۔