گلاپلی میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد میونسپل کے علاقہ گلاپلی میں سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی ہے۔ شمس آباد انسپکٹر نریندر ریڈی نے بتایا کہ 25 سالہ ابھیجیت داس ساکن گلاپلی متوطن مغربی بنگال اور 20 سالہ سجیت کور مکیہ ساکن گلاپلی متوطن بہار دونوں ہی بھنڈاری ایجنسی میں گزشتہ ایک سال سے لیبر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ اتوار کی شام 6 بجے کے قریب دونوں بائیک نمبر WB 10E 4721 پر گلا پلی سے بہادرگوڑہ روڈ کی جانب جارہے تھے بائیک تیز رفتاری سے چلا رہے تھے کہ گلاپلی کے قریب بائیک ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دونوں درخت سے ٹکرا کر نیچے گر گئے اور ان کی واقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد پولیس مقام پر پہنچی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔( ش)