گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کی 675ویںیوم تاسیس

   

پہلے سلطانحسن گنگو بہمنی کے مزارپر معززین گلبرگہ کی فاتحہ خوانی

گلبرگہ :جناب قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود بانی و صدر بہمنی فائونڈیشن اور عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ جناب ایاز الدین پٹیل کے صحافتی بیان کے بموجب 3اگست 1347 عیسوی کو گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کی بنیاد رکھی گئی تھی ۔ اس سلطنت کے پہلے سلطان حسن گنگو بہمنی تھے ،جن کا مقبرہ و مزار آج بھی شہر گلبرگہ میں محفوظ حالت میں موجود ہیں۔ انھوں نے مزید وضاحت کی کہ گلبرگہ شہر کا سب سے پہلا نام بہمنی سلطنت کے پہلے بادشاہ حسن گنگو بہمنی کے نا م کی مناسبت سے حسن آباد رکھا گیا تھا ۔ یہ گلبرگہ شہر بہمنی سلطنت کا پہلا دار الخلافہ تھا اور بعد ازاں علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے دوسرے شہر بیدر کو بہمنی سلطنت کا دوسرا دار الخلافہ بنایا گیا ۔کچھ عرصہ بعد حسن آباد کا نام تبدیل کرکے گلبرگہ کردیاگیا اور حالیہ عرصہ میں حکومت کرناٹک نے گلبرگہ کا نام بدل کر کلبرگی رکھا ہے۔ قاضی رضوال ارحمٰن صدیقی نے کہا کہ 3اگست بہمنی سلطنت کے 675ویں یوم تاسیس کے موقع پر گلبرگہ میں بہمنی سلطنت کے قیام کی مناسبت سے بہمنی سلطنت کی یادوں کو تازہ کرنے اور اس سلطنت کے پہلے بادشاہ حسن گنگو بہمنی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گلبرگہ شہر کی مذہبی ، سماجی ، ادبی و صحافتی شخصیات ، آرٹسٹوں،سماجی کارکنان و دیگر شہریان نے بہمنی سلطنت کے پہلے بادشاہ حسن گنگو بہمنی کے مقبرہ و مزار مبارک پر پہنچ کرنہایت عقیدت و احترام کے ساتھ چادرر گل پیش کی اور بعد ازاں فاتحہ خوانی کا انعقاد عل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر صدر قاضی گلبرگہ قاضی حامد فیصل صدیقی، انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے صدر ڈاکٹر پیز زادہ فہیم الدین ، عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ ایاز الدین پٹیل۔ ممتاز صحافی حامد اکمل ، مولانا حافظ و قادری محمد فخر الدین ، خطیب و امام مسجد شیخ دکن ، ممتاز سماجی کارکن معراج الدین سینئیر فزیکل ٹیچر نواب خان ، ڈاکٹر رحمٰن پٹیل ، نامور کوائین کلکٹر محمد اسماعیل، حافظ اولیا حسینی ،عبدالسلیم جنیدی ، محسن گوٹوری، بسوراج رائور، بابا فخر الدین انصاری اور دیگر افراد موجود تھے ۔