متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات اوریادداشت پیش
گلبرگہ یکم ؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے معاشی اور تعلیمی سروے میں پیش آرہے عوامی مسائل کو لے کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کرناٹک اسٹیٹ بیک ورڈ کمیشن گلبرگہ محکمہ سوشل ویلفیئر گلبرگہ کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے کیے جا رہے معاشی اور تعلیمی سروے میں پیش آرہے عوامی مسائل کو لے کر گفتگو کی اور اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی گلبرگہ کے وفد نے یادداشت پیش کرتے ہوئے سروے کے دوران پیش آرہے مسائل پر بتایا کہ شہر میں سروے بجلی کے میٹر کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے اور محکمہ پسماندہ طبقے کے کمیشن کی طرف سے ہر میٹر کو ایک مخصوص نمبر فراہم کیا گیا ہے۔ ایک گھر/عمارت/اپارٹمنٹ جس میں بہت سے خاندان ہیں ان کے پاس ایک ہی میٹر ہو سکتا ہے کمیشن کے ذریعے استعمال کی جانے والی ایپ میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے رجسٹر نہیں کر پا رہے ہیں چونکہ ایپ اس نمبر پر صرف ایک راشن کارڈ کو رجسٹر کرنے کے قابل ہے اگر کوئی خاندان جھونپڑی یا پناہ گاہ میں مقیم ہے لیکن اس کے پاس بجلی کا مستقل میٹر نہیں ہے یا وہ لوگ جو سڑک کے کنارے رہتے ہیں لیکن ان کے پاس راشن کارڈ/ووٹر آئی ڈی/آدھار کارڈ ہے۔ کیا وہ رجسٹرڈ نہیں ہوں گے؟ اگر کسی شخص کے پاس راشن کارڈ/ووٹر آئی ڈی/آدھار کارڈ نہیں ہے تو کیا وہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا؟ جیسا کہ بہت سے تارکین وطن یا بھکاریوں کا معاملہ ہے جن کے پاس مناسب دستاویزات نہیں ہیں۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی شخص آدھار کارڈ/ووٹر آئی ڈی کے ذریعہ خاندان کے سربراہ کے طور پر خود کو رجسٹر کرتا ہے تو صرف اسی شخص کو رجسٹر کیا جاتا ہے اور اس کا پورا خاندان رہ جاتا ہے۔ایسے واقعات خود ہماری تنظیم کے اراکین کے ساتھ خاص طور پر بلال آباد/بغداد کالونی/اسلام آباد کالونی/گیسودراز کالونی میں پیش آئے ہیں۔ برائے مہربانی ان مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور پسماندہ طبقاتی کمیشن کے ذریعہ استعمال کردہ ایپ میں تکنیکی مسئلہ کو درست کریں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کرناٹک اسٹیٹ بیک ورڈ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سوم شیکھر جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر گلبرگہ محترمہ پریتی کو ایک تحریری یادداشت پیش کی. اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر گلبرگہ محترمہ پریتی نے کہا کہ تمام احباب کا سروے کیا جائے گا راشن کارڈ میں جتنے احباب ہیں ان کا کیا جائے گا اور جن لوگوں کا نام راشن کارڈ میں نہیں ہے ایسے لوگوں کے لیے ایپ میں خصوصی زیرو آئی ڈی کے ذریعے ان تمام احباب کے نام بھی اندراج کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اور تعلیمی سروس سے متعلق لوگوں میں معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی معلوماتی پروگرام رکھا جائے گا جس میں سماجی کارکنان سیاسی قائدین اور غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران کو حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے خصوصی معاشی و تعلیمی سروے سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ یہ سماجی کارکن حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے سروے میں حکومت کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر گھر گھر جا کر اس سروے کو کامیاب بنانے میں معاون ثابت ہوں گے. اس موقع پر ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ نائب صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سینیئرصحافی عزیز اللہ سرمست افضال محمود سیکرٹری سماجی کارکن محمد مہراج الدین، ڈاکٹر عبدالباری میر اصف علی بشیر عالم حیدر علی باغبان معظم علی کے علاوہ دیگر موجود تھے.