گلبرگہ۔15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بروز چہارشنبہ بمقام ایوان اُردو خواجہ بندہ نواز ہال انجمن ترقی اُردو روبرو کے بی ین ہاسپٹل گلبرگہ میں ویوید اُدیش سماج سیوا سمیتی گلبرگہ کی جانب سے یوم اُردوعظیم الشان پیمانہ پر منا یا گیا جسکی صدارت اس سمیتی کے صدر محب اُردو جناب ساجد علی رنجولوی نے کہ جبکہ مہمانان خصوصی میںڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، شری لکشمن دستی سماجی کارکن و صدر کلیان کرناٹک جنپرسنگھرش سمیتی جناب احمد الاسلام صاحب، جناب لال احمد ممبئی سیٹھ، جناب عبد القدیر چونگے سابقہ چیر مین ضلع وقف بورڈ، جناب شکیل سرڈگی صدر مومن پورہ بلاک یوتھ کانگریس، جناب عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ وصدر مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، جناب سید نثار احمد وزیر تحصیلدار، محترمہ شیخ زیبا صدر معلمہ رائیل ہیر ٹیج اسکول، مولوی محمد خواجہ گیسودراز موظف محکمہ تعلیمات، شفیق احمد شبو،ڈاکٹر عبد الکریم، بابا فخر الدین نے شرکت فرمائی۔ ابتداء میں مولانا نوح سابقہ کا رپوریٹر نے قراء ت پڑھی جبکہ الحاج انجینئر سخی سرمست نے نذرانہ نعت پیش کیا۔ ڈاکٹر مودین پٹیل انبی صدر نیا سویرا سنگھٹن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر حمید سہروردی سابقہ صدر اُردو وفارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ ٭ جناب حکیم شاکر سینئر صحافی ٭ ڈاکٹر انیس صدیقی اُردو لکچرار و معروف اشاریہ ساز ٭ ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین صدرانجمن ترقی اُردو گلبرگہ ٭ جناب محمد صادق علی افسانہ نگار ٭ محترمہ نکہت فاطمہ صدر معلمہ گلشن اطفال اُرد و ہائی اسکول ٭ جناب محمد مجیب علی خان فوٹو جرنلسٹ کو سابقہ وزیر ودیگر مہمانوں کے ہاتھوں ڈاکٹر علامہ اقبال ایوارڈسے نوازاگیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے کہا کہ یہ اُردو زبان میں جو مٹھا س ہے۔ کسی دوسری زبان میں نہیں موصوف نے کہا کہ اگر آئندہ کانگریس کی حکومت آئی تو ہم اُردو زبان کا پورا پورا حق دلائیں گے۔ شرن پرکاش پاٹل نے کہا کہ اُردو زبان سارے ہندوستانیو ں کی پسندیدہ زبان ہے پروفسیر حمید سہروردی نے کہا کہ اُردو زبان کا دائرہ بہت وسیع ہے موصوف نے کہا کہ کئی غیر مسلم حضرات میں اُردو کے شاعر ہیں اُردو کے ادیب ہیں اُردو کے ناول نگار ہیں ۔موصوف نے کہا کہ ہم سب لوگوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اُردو زبان کے فروغ کیلئے کام کریں ۔ دیگر مہمانان خصوصی پروفیسر پیرزادہفہیم الدین صدر انجمن ترقی اُردو گلبرگہ، جناب لال احمد بمبئی سیٹھ، جناب احمر الاسلام، مولوی محمد خواجہ گیسودراز، ایڈوکیٹ عبد الجبار گولہ اور نے اپنے اپنے خیالات کے اظہار میں ڈاکٹر سر محمد علامہ اقبال کی سوانح پر اور ان کیشاعری پر اور ان کے انقلابی ذہن کو پیش کرتے ہوئے خوب سے خوب تقاریرکیں۔