گلوبل سمٹ کی کامیابی کیلئےسونیا گاندھی کا پیام

   

حیدرآباد ۔ 5۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی قائد شریمتی سونیا گاندھی نے تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرکے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو پیام روانہ کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ 8 اور 9 ڈسمبر کو تلنگانہ رائزنگ سمٹ کے انعقاد پر انہیں خوشی ہوئی ہے ۔ سمٹ کے ذریعہ تلنگانہ کے کئی شعبہ جات میں ترقیاتی منصوبہ کو قطعیت دینے میں مدد ملے گی۔ ریاست کی ترقی کیلئے 3 مراحل پر مبنی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے مختلف شعبہ جات کی ترقی کیلئے نمایاں قدم اٹھائے ہیں۔ سونیا گاندھی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سمٹ کے انعقاد سے تلنگانہ ترقی کی نئی راہیں طئے کرے گا ۔ 2034 تک ایک ٹریلین ڈالر معیشت کی ترقی کیلئے سونیا گاندھی نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تلنگانہ ہر شعبہ میں ترقی اور کامرانی حاصل کرے گا۔1