ٹورنٹو(کینیڈا)۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)یوراج سنگھ نے کریز پر آتے ہی جارحانہ رخ اختیار کرلیا۔ اسپنرس کے خلاف پریشانی میں نظر آنے والے یوراج سنگھ اس میچ میں کافی پراعتماد نظر آئے اور انہوں نے پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان کے خلاف زبردست بلے بازی کی۔بھلے ہی یوراج سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہوں ، لیکن ان کی بلے بازی میں ابھی کافی دم باقی ہے۔ گلوبل ٹی 20 کناڈا میں یوراج سنگھ نے اپنی بلے بازی کا جادو دکھایا اور شاندار اننگز کھیل کر سب کا دل جیت لیا۔ ٹورنٹو نیشنلز کی کپتانی کررہے یوراج سنگھ نے ایڈمنٹن رائلس کے خلاف صرف 21 گیندوں میں 35 رن بنا ڈالے۔ اس اننگز کی بدولت ان کی ٹیم نے دو وکٹ سے یہ میچ جیت لیا۔اپنی اس اننگز کے دوران یوراج سنگھ نے تین چھکے اور تین چوکے لگائے اور انہوں نے پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان کی جم کر دھنائی کی۔ آپ کو بتادیں کہ ایڈمنٹن رائلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 191 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا ، لیکن ٹورنٹو نیشنلز نے سات گیندیں پہلے ہی میچ اپنے نام کرلیا۔یوراج سنگھ نے کریز پر آتے ہی جارحانہ رخ اختیار کرلیا۔ اسپنرس کے خلاف پریشانی میں نظر آنے والے یوراج سنگھ اس میچ میں کافی پراعتماد نظر آئے اور انہوں نے پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان کے خلاف زبردست بلے بازی کی اور گیند باز کو بے بس کردیا۔ شاداب خان نے اس میچ میں دو کٹ تو لئے ، لیکن انہوں نے چار اوورس میں 42 رن لٹا دئے جو ان کی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی۔ صرف یوراج سنگھ ہی نہیں کبھی آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگس اور کنگس الیون پنجاب کیلئے کھیلنے والے گیند باز من پریت گونی نے بھی کینیڈائی 20 لیگ میں اپنی بلے بازی کا جلوہ دکھایا۔ گونی نے صرف 12 گیندوں میں 33 رن بنا ڈالے۔ انہوں نے بھی تین چھکے اور تین چوکے لگائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 275 کا رہا۔