گلوبل پیس انڈیکس فہرست میں ہندوستان کا مقام گھٹ کر 141 پر، آئس لینڈ اول نمبر پر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے شائع شدہ 2019ء کی گلوبل پیش انڈیکس میں ہندوستان مزید پانچ مقام سے گرکر 141 ویں مقام پر آگیا اور گزشتہ کی طرح آئس لینڈ اول پوزیشن پر باقی ہے۔ یعنی دنیا کا سب سے پرامن ملک آئس لینڈ ہے اور ملک سب سے آخری پوزیشن پر افغانستان کو ظاہر کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امن کے معیار کو طریقوں سے جانچا جاتا ہے۔ ایک تو سماجی تحفظ و سکیوریٹی، دوسرے داخلی اور خارجی تصادم ، عسکریت پسندی یعنی ہتھیاروں کا حصول، آئس لینڈ کے بعد دوسرے چار امن ممالک ہیں جو نام ہیں وہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پرتگال اور ڈنمارک ہیں۔ شام گزشتہ سال آخری مقام پر تھا لیکن اب اس کی جگہ افغانستان نے لی ہے اور آخری چار میں افغانستان کے ساتھ جنوبی سوڈان، یمن، اور عراق ہیں۔ بشمول ہندوستان کے نو ایسے ممالک ہیں جو غیر معاون موسمیات کی کیفیت رکھتے ہیں جس میں بنگلہ دیش، مائنمار، چین، انڈونیشیا، ویتنام اور پاکستان شامل ہیں۔ دنیا کے چوٹی کے پانچ ممالک جو سب سے زیادہ ہتھیار خریدی میں مشہور ہیں وہ امریکہ، چین، سعودی عربیہ، ہندوستان اور روس ہیں۔ داخلی تصادم والے ممالک میں ہندوستان اور پاکستان شامل ہیں۔