گلین فلپس ، نیوزی لینڈ کے سب سے تیز ٹی 20 سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے

   

نئی دہلی: نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بے اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹی -20 انٹرنیشنل میچ میں کیوی ٹیم نے 72 رن سے جیت حاصل کی۔ اس میچ میں چھکوں کی برسات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بلے باز گلین فلپس نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ میچ میں 108 رنوں کی شاندار اننگ کھیلنے والے گلین فلپس اب نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے تیز ٹی -20 سنچری لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس ریکارڈ کو اپنے نام کرتے ہوئے گلین فلپس نے کالن منرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مڈل آرڈر کی بہترین بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے سامنے 3 وکٹ کے نقصان پر 238 رنوں کا ہدف رکھا۔ یہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی -20 میں تیسرا سب سے بڑا اسکور رہا۔ اس سے پہلے اسی میدان پر نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خالف 2018 میں 5 وکٹ کے نقصان پر 243 رنوں کا اسکور کھڑا کیا تھا۔