خدمت خلق کے تحت فلاحی کاموں کو انجام دے رہی ہوں ، شاکرہ بیگم کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ۔21مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ کے مستحق غریب و ضرورت مند خواتین میں سوسائٹی ’’ عروج خواتین ‘‘ مہدی پیٹ کی جانب سے عید راشن کٹوں کی تقسیم کا ایک پروگرام مقامی سرپنچ کٹکم سریدھر کی قیادت میں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر علاقے کے سینکڑوں خواتین میں عید سے متعلق ضروریہ اشیاء پر مشتمل کٹوں کو خواتین میں تقسیم کیا گیا ۔ بعدازاں صدر محترمہ ’’ عروج خواتین ‘‘ شاکرہ بیگم نے سیاست نیوز کو بتایا کہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے مسلم خواتین میں فلاحی کاموں کی انجام دہی و نیز خواتین کو ہنر مند بناکر انہیں خودکفالت بناکر انہیں روزگار سے جوڑنے سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں ۔ محترمہ شاکرہ بیگم نے اس موقع پر بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن اور عید الفطر کے پیش نظر سدی پیٹ کے علاوہ سماجی قائد جناب علیم الدین سجو ( سدی پیٹ ) کی نمائندگی پر آج یہاں پہنچ کر غریب خواتین میں عید راشن کٹس فراہم کی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اس طرح کے سماجی بھلائی کاموں کو انجام دے رہی ہوں جس کو کرنے پرمجھے کافی سکون ملتا ہے ۔اس موقع پر سرپنچ کٹکم سریدھر ، سابق ایم پی ٹی سی رکن حمید الدین خالد کے علاوہ سید سعادت ، محمد ایوب خان ، عمران ، راؤف ، حافظ عرفان وغیرہ نے بھی محترمہ کے اس اقدامات کی ستائش کی اور ان سے اظہار تشکر کیا ۔
