گمبھی راؤ پیٹ ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : گمبھی راؤ پیٹ کے دوسلہ گوڑ (ہریجن کالونی ) میں نئی منظور کردہ وائن شاپ ( شراب کی دکان ) کو قائم کرنے کے لیے دی گئی اجازت کو منسوخ کرنے کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے آج کالونی کے افراد کے ہمراہ اپوزیشن قائدین نے احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ اپوزیشن قائدین اور ہریجن کالونی کے افراد نے آج دکان کے سامنے بیٹھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف حکومت نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ وہ فوراً آبادی کے قریب دکان کی اجازت دی کو روکنے اور اس شراب دکان کے آغاز کے بعد علاقے میں ہونے والے عوامی دشواریوں کا ذکر کیا اور کہا کہ فوراً اس دکان کو بند کرنے یا تو اس کے مقام کو تبدیل کرنے کی اپیل کی ۔۔