گمبھی راؤ پیٹ کے سرکاری ڈگری و پی جی کالج میں یومِ دستورِ ہند

   

گمبھی راؤ پیٹ، سرسلہ26 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راجنا سرسلہ ضلع کے گمبھی راؤ پیٹ میں واقع سرکاری ڈگری و پی جی کالج میں آج یومِ دستورِ ہند کے موقع پر خصوصی تقریب کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ شعبہ سیاسیات کے لکچرر پاکا دھرم پوری کی نگرانی میں منعقدہ اس پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر وی وجئے لکشمی نے کی۔اس تقریب میں کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر ایم پربھاکر، آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وائی آنجنئیلو، ٹاسک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جے شراون کمار، ڈبلیو سی کوآرڈینیٹر وی وانی، لائبریری انچارج و اسکالرشپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر این آدی وشنو، ڈاکٹر کے وی بھکشمایا، منوہر، کرشنا پرساد، مہیش، بھارگوی، دیپیکا، آکھلیا کے علاوہ دیگر اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس طرح یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔