نئی دہلی،24اپریل(سیاست ڈاٹ کام)سابق کرکٹ کھلاڑی اور مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن میں جہاں لوگوں کو کھانا،اسپتالوں کے لئے کٹ مہیا کرارہے ہیں،وہیں اس بحران کی گھڑی میں اپنے ساتھ جڑے لوگوں کے سامنے آئی پریشانی میں اپنے فرض کو انجام دینے میں بھی پیچھے نہیں ہیں۔ گمبھیر کے گھر میں کام کرنے والی ایک ملازمہ کا انتقال ہوگیا اور انہیں اس کی آخری رسومات ادا کیں۔میڈ کے انتقال سے جذباتی رکن پارلیمنٹ نے اس کی آخری رسومات ادا کیں۔انہوں نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔انہوں نے لکھا،‘‘میری لاڈلیوں کی دیکھ بھال کرنے والی ملازمہ نہیں ہوسکتی ،وہ میرے کنبے کی رکن تھی،اس کی آخری رسومات ادا کرنا میرا فرض تھا۔میں ذات پات ،مذہب یا سماجی حالات سے الگ معیار کا حامی نہیں ہوں،سماج کو بہتر بنانے کا یہی واحد راستہ ہے ۔ملک کے سلسلے میں میری سوچ یہی ہے ۔’’ گمبھیر کی دو بیٹیاں ہیں۔ملازمہ اڈیشہ کی رہنے والی تھی اور ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی مریض تھی۔