گمراہ کن خبر کی اشاعت ،دو میڈیا نمائندوں کیخلاف ایف آئی آر

   

Ferty9 Clinic

بستی۔ 30۔اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بستی شہر کوتوالی میں چیف ویٹرنری آفیسر نے گمراہ کن خبر شائع کرنے کے الزام میں دو صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چیف ویٹرنری آفیسر اشونی کمار تیواری نے لکھنؤ سے شائع ہونے والے ایک روز نامہ کے دو نمائندوں کے خلاف گمراہ کن اور بے بنیاد خبرشائع کر کے محکمہ کے افسران کی شبیہ خراب کرنے کے معاملے میں دفعہ 500،505 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر جانچ شروع کردی ہے ۔