حیدرآباد ۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر نے نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر روہنی جو حیدرآباد میں مقیم تھی اس نے امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے J-I ویزا کیلئے مسلسل کوشش کررہی تھی۔ ڈاکٹر روہنی نے روس میں اپنی طبی تعلیم مکمل کرچکی تھی اور وہ امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کی خواہشمند تھی جس کیلئے اس نے J-I ویزا کی کوشش کررہی تھی نئے قوانین کے عمل ہونے کے بعد ڈاکٹر روہنی کو امریکی ویزا نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ مایوس ہوچکی تھی۔ بتایا گیا ہیکہ وہ پہلے امریکہ جاکر اپنی رہائش کے انتظامات کرچکی تھی اور وہ صرف J-I ویزا کا انتظار کررہی تھی لیکن اس کا ویزا منسوخ کردیا گیا جس کے بعد وہ ذہنی صدمہ میں چلی گئی اور اس نے نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ ڈاکٹر روہنی کی نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ان کے آبائی مقام گنٹور کو منتقل کردیا جائے گا۔ ش