نظام آباد میں قبرستان کی حصاری بندی کی سنگ بنیاد کے موقع پر رکن اسمبلی کا خطاب
نظام آباد :۔رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے کل شام بودھن روڈ پر واقع قدیم قبرستان کے بائونڈری وال کی خوبصورتی کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ واضح رہے کہ شہر میں مختلف مقامات کے اہم علاقوں میں بالخصوص کلکٹر آفس روڈ اور قبرستان کی دیوار پر پتھر کے کام کرتے ہوئے علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے رکن اسمبلی گنیش گپتا کی جانب سے کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ اسی کے تحت گنیش گپتا نے قدیم قبرستان کے بائونڈری وال 23لاکھ روپیوں سے ان کاموں کو انجام دینے کیلئے کاموں کی شروعات مئیر نیتو کرن ، ڈپٹی مئیر ادریس خان ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، کارپوریٹر قدوس ، شکیل ، ٹی آرایس اسٹیٹ سکریٹری طارق انصاری ،عیدگاہ کمیٹی کے صدر محمد افضل الدین ، صدر ضلع جمعیت العلماء حافظ لئیق خان ، ٹی آرایس قائدین محمد فیاض الدین ، اکبر خان کے علاوہ ٹائون ٹی آریس اقلیتی سیل کے صدر عمران شہزادو دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ گنیش گپتا یہاں پہنچنے پر ٹی آرایس قائد ین عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے ان کا زبردست خیر مقدم کیا گیا اور ان کی تہنیت پیش کی گئی ۔ مسٹرگنیش گپتا نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر شہر میں اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسی کے تحت کورٹ ، کلکٹر آفس کی دیوار پر بھی پتھر کے ذریعہ تعمیری کام کو انجام دیا گیا جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح اقلیتی علاقوں میں بھی انجام دینے کیلئے بودھن روڈ پر قبرستان کی دیوار کی جدید تعمیر کے ذریعہ کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے اس علاقہ میں بھی بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں اور اس علاقہ میں بھی بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دیا جارہا ہے ۔ نہروپارک پر واٹر فائونٹین کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا اور سنٹرمیڈین لائٹنگ کو بھی کیا جائیگا۔مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ نظام آباد کی عوام انہیں دو مرتبہ منتخب کیا ہے اور دونوں علاقہ میں تعمیری کام انجام دئیے جائیں گے اور حیدرآباد کے بعد نظام آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
