گنگوبائی کے کئی نئے ریکارڈز

   

حیدرآباد۔ بالی ووڈ فلم اسٹار عالیہ بھٹ اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی سلور اسکرین پر تہلکہ مچا رہی ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے چند ہی دنوں میں 117 کروڑ روپے کی بمپر کمائی کر لی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کمائی کی اس دوڑ میں فلم نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی پچھلی ریلیز کئی فلموں کو شکست دے دی ہے۔رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اسٹارر فلم پدماوت ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ فلم نے سینما گھروں سے 302 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔اس وقت گنگو بائی بھنسالی کی زیادہ کمائی والی فہرست میں تیسرے مقام پر ہے ۔