گنگولی سینے میں تکلیف کے بعد دواخانہ میں شریک کرکٹ دنیا کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں

   


کولکتہ ۔ کپتان ویرات کوہلی کے علاوہ ہندوستانی کرکٹ برادری نے ہفتہ کے روز بی سی سی آئی کے صدر اور سابق کپتان قلب پر حملے کے بعد دواخانے میں داخل ہونے پرسورو گنگولی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤوں کا اظہار کیا ۔ 48 سالہ گنگولی نے صبح کی ورزش کے دوران چکر آنا کی شکایت کی تھی اور انہیں فوری طور پر خانگی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی حالت مستحکم ہے اور اسے کورونری انجیوگرام کی ضرورت ہوگی۔اس وقت وہ دواخانہ کے کریکٹیکل کیر یونٹ (سی سی یو) میں داخل ہیں۔ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی نے نیک تمناوں کا ٹویٹ کیا ۔ علاوہ اںمیں علاج کیلئے کورونری انجیوگرام پر عمل کرنے کے لئے ایس ایس کے ایم کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سروج منڈال کے ساتھ تین رکنی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ گنگولی کی حالت مستحکم ہے۔شاہ نے نے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں گنگولی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔ میں نے ان کے اہل خانہ سے بات کی ہے۔ دادا مستحکم ہیں اور علاج کیلئے اچھا ردعمل دے رہے ہیں۔بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بی سی سی آئی کے صدرکی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوںکا اظہار کیا ہے ۔ہندوستانی ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں کے علاوہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے بھی گنگولی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤوں کا اظہار کیا ہے۔ممتا بنرجی نے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اپنے خیالات کا اظہا رکیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ خبر مایوس کرنے والی ہے لیکن دادا کی جلد صحت یابی کیلئے ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔