نارائن پیٹ میں امن کمیٹی کا اجلاس، ضلع کلکٹر ہری چندنا داسری کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ /31 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں گنیش وسرجن تہوار اور وسرجن جلوس کے پرامن انعقاد کیلئے ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری آئی اے ایس و ضلع ایس پی مسٹر این وینکٹیشورلو کی صدارت میں نارائن پیٹ امن کمیٹی و گنیش منڈلیوں کے ذمہ داران کا ایک اجلاس ضلع کلکٹریٹ کانفرنس میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہوئے گنیش اتسو تقاریب و وسرجن جلوس کا پرامن طریقہ پرانعقاد عمل میں لایا جانا چاہئے ۔ ہر مذہت دوسرے مذہب کا احترام سکھاتا ہے۔ تہوار بھائی چارہ و امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں ۔ انہوں نے سرکاری عہدیداروں کو ہدایت کی کہ متعلقہ حکام فیلڈ لیول کا معائنہ کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعات پر تدارک کیلئے سڑکوں کی مرمت ، بجلی کی موثر سربراہی تالابوں کے قریب بجلی و روشنی کا انتظام بلاوقفہ برقی سربراہی سڑکوں و موریوں ، گلی کوچوں میں صفائی ، سڑکوں پر الیکٹرک لائٹوں کی قبل ا ز تنصیب جیسے کاموں جنگی خطوط پر کام کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں گذشتہ سال 1275گنیشوں کی تنصیب عمل میں لائی گئی تھی ۔ گنیش جلوس اس سال 8 اور 9 ستمبر کو شروع کیا جائے گا اور شام تک نمرجن مکمل کرلیا جائے گا ۔ انہوںنے گنیش منڈلیوں کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت صبح 6 بجے سے رات دس بجے تک ہوگی ۔ اس موقع پر آر ڈی او مسٹر رام چندر نائیک ڈی ایس پی مسٹر ستیہ نارائنا سی آئی مسٹر سری کانت ریڈی ، میونسپل کمشنر شریمتی سونیتا ، امن کمیٹی کے اراکین ، ناگوراؤ ناموجی ، امیر الدین ایڈوکیٹ ، عبدالقادر ، ٹی نرسمیا ، روی کمار گوڑ ، چننا ریڈی و دیگر نے شرکت کی ۔