گنیش منڈپوں کے ذمہ داروں کو پولیس کی خصوصی ہدایتیں

   

قواعد کی پابندی کی تاکید، شادنگر میں امن کمیٹی اجلاس، سی آئی وجئے کمار کا خطاب

شادنگر /28/ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رنگاریڈی ضلع شادنگر ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کا اجلاس شادنگر ٹاؤن سی آئی وجے کمار کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں ونائکا منڈپوںکے منتظمین کو ہدایت دی گئی کہ وہ منڈپوں کے انتظام کے لیے پولیس کی اجازت لینے کو یقینی بنائیں۔ سات ستمبر سے گنیش تہوار کا آغاز ہوگا اور 17 ستمبر کو شوبھایاترا جلوس کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگا۔ اس شوبھایاترا جشن کے دوران عوام کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے شادنگر پولیس اسٹیشن میں تمام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ امن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور شادنگر ٹاؤن سی آئی وجے کمار نے کئی ایک ہدایات دیں۔اس موقع پر شادنگر ٹاؤن سی آئی وجے کمار نے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ گنیش کی مورتی لگانے والی ہر گنیش منڈلی کو پہلے آن لائن لنک http://policeportal.tspolice.gov.in/index.htm کے ذریعہ محکمہ پولیس میں درخواست دینا اور اجازت لینا ہوگا۔ اجازت کے لیے درخواست دیتے وقت مورتی کی اونچائی، مورتی کی تنصیب کی تاریخ، وسرجن کی تاریخ اور منڈپم کے صدر اور نائب صدر کی تفصیلات دینی ہوگی۔ گنیش نوراتری کی تقریبات دوسروں کو پریشان کیے بغیر عقیدت کے ساتھ اور پرامن ماحول میں منعقد کی جانی چاہئیں۔ گنیش کی مورتیاں مین سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر نہیں لگائی جانی چاہئیں۔ گنیش منڈپم کے قریب نشہ آور اشیاء کا استعمال، جوا اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیاں نہیں کی جانی چاہئیں۔ اگر کسی نے ایسا کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اسپیکر کم آواز کے ساتھ رات دس بجے تک استعمال کیا جائے۔ خاص طور پر لاؤڈ اسپیکرز، ڈی جے۔ ساؤنڈ سسٹم کا استعمال نہ کریں۔ اسی طرح اسکولوں، کالجوں، تعلیمی اداروں، ہاسپٹلوں، سرکاری و نجی دفاتر اور عبادت گاہوں کو کسی طرح پریشان نہ کیا جائے۔ امن کمیٹی اجلاس پروگرام میں ایس آئی بلرام، سشیلا، رامچندر نے میٹنگ میں حصہ لیا۔ اس پروگرام میں شادنگر کے کونسلرس، ونائکا منڈپالوں کے ذمہ داراں ، فرخ نگر منڈل کے گاؤں پنچایت سرپنچوں، ایم پی ٹی سی آئی کے وارڈ ممبران، ونائکا منڈپالوں کے ذمہ دار ہوں اور دیگر نے حصہ لیا۔ شادنگر ٹاؤن سی آئی وجے کمار نے کہا کہ سبھی کو مذکورہ پمفلٹ میں دی گئی تمام ہدایات پر عمل کرنا چاہئے ۔امن کمیٹی کے اجلاس سے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور منڈپوں کے ذمہ داروں نے مخاطب کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔