گنیش چترتھی ‘ ممبئی میں دفعہ 144

   

ممبئی :ممبئی میں گنیش چترتھی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی گنیش جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔ممبئی میں پولیس کی طرف سے گنیش چترتھی کے پیش نظر 10 تا 19 ستمبر دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔
ایک جگہ پر 5 سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکتے اور عقیدت مند گنیش کا درشن آن لائن طریقہ سے کریں گے۔