گوئٹے مالا سٹی :وسط امریکی ملک گوئٹے مالا میں خانہ جنگی کے دوران 36 مقامی خواتین سے زیادتی کے الزامات ثابت ہونے کے بعد نیم فوجی دستے کے 5 سابق اہلکاروں کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے 1981 ء سے 1985 ء کی خانہ جنگی کے دوران پیش آئے واقعات کے تناظر میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ دارالحکومت کی جیل میں قید پانچوں ملزمان کی عمریں 57 سے 63 سال کے درمیان ہیں اور ملزمان نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ فیصلہ سنا۔