پاناجی ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پڑوسی کرناٹک میں سیاسی عدم استحکام کی ہوا آج گوا تک پہنچ گئی جب دو تہائی کانگریس ایم ایل ایز (15 میں سے 10) انحراف کرتے ہوئے ساحلی ریاست میں برسراقتدار بی جے پی کیساتھ ضم ہوگئے۔ اپوزیشن لیڈر چندرکانت کاولیکر کی قیادت میں گروپ نے اسمبلی اسپیکر راجیش پٹنیکر سے ملاقات کی ۔