گوا بار تنازعہ :سمرتی کی کانگریس قائدین کو قانونی نوٹس

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کانگریس قائدین پون کھیڑا، جئے رام رمیش کے علاوہ پارٹی کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہیکہ ان کی بیٹی پر گوا میں غیرقانونی شراب خانہ چلانے کا الزام عائد کرنے پر معذرت خواہی کریں۔ کانگریس کی قومی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ کس بات پر معافی مانگیں؟ شراب خانہ کی بات سچ ہے ، خود مرکزی وزیر کو قوم سے معافی مانگنا چاہئے۔