گوا میں شادی کے رجسٹریشن سے قبل HIV ٹسٹ لازمی

   

پاناجی۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے وزیر صحت وشواجیت رانے نے کہا کہ ریاستی حکومت ، شادیوں کے رجسٹریشن سے قبل HIV ٹسٹ کو لازمی بنانے پر غور کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تجویز کو محکمہ قانون کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ اگر محکمہ کی منظوری ملتی ہے تو اس قانون کو ہم ریاستی اسمبلی کے مانسون سیشن میں پیش کریں گے۔