حیدرآباد31دسمبر(یواین آئی)گوا کے ساحل پر نشہ میں جھگڑے میں آندھر اپردیش کا ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ شمالی گووا کے کلنگوٹ میں اس واقعہ پر پولیس نے 23 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس بتایا کہ نشہ میں دھت سیاحوں کے ایک گروپ نے وہاں جھونپڑی میں داخل ہوکر کھانے کا مطالبہ کیا، حالانکہ مالک نے انہیں باورچی خانہ بند ہونے سے مطلع کر دیا تھا۔ اس دوران، سیاحوں نے جھونپڑی میں کام کرنے والی خاتون کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، جس پر جھگڑا بڑھ کر مار پیٹ میں بدل گیا۔ جھونپڑی کے ملازم نے ڈنڈے سے روی تیجا نامی سیاح کے سر پر حملہ کیا، جس پر وہ برسر موقع ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے نیپالی باشندہ جھونپڑی کے ملازم کمل سونار کو گرفتار کر لیا اور مزید دو افراد، جن میں جھونپڑی کا مالک بھی شامل ہے ، کی تلاش جاری ہے ۔