گوتم بدھ نگر میں پولیس نے تقریباً نوسومذہبی مقامات بشمول مندروں اور مساجد کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اتر پردیش حکومت کی طرف سے لاؤڈ اسپیکر پر اونچی آواز پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گوتم بدھ نگر پولس کمشنریٹ نے مذہبی مقامات ، فنکشن ہال وغیرہ پر لاؤڈ اسپیکر ، ڈی جے بجانے کے بارے میں ایک نوٹس دیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس لو کمار نے بتایا کہ کمشنریٹ کے عہدیداروں نے چھ سو اکیس مندروں اوردوسوپینسٹھ مسجدوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔