گوتم سوانگ آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین مقرر

   

حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے سابق ڈی جی پی گوتم سوانگ کو اے پی پبلک سرویس کمیشن کا صدرنشین مقرر کرنے احکامات جاری کئے ۔ دو روز قبل گوتم سوانگ کا ڈی جی پی عہدہ سے اچانک تبادلہ کرکے جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ پبلک سرویس کمیشن صدرنشین اودے بھاسکر کی میعاد 6 ماہ قبل ختم ہوچکی ہے اور یہ عہدہ خالی تھا۔ گوتم سوانگ کی کارکردگی سے ناراض ہوکر چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے اُنھیں عہدہ سے ہٹادیا تھا۔ گوتم سوانگ کی وظیفہ پر سبکدوشی کیلئے 17 ماہ باقی ہیں اور اُمید کی جارہی ہے کہ وہ کمیشن کا عہدہ حاصل کرنے سے قبل رضاکارانہ سبکدوشی اختیار کرلیں گے ۔ تبادلہ کے دو دن بعد ہی حکومت نے اُنھیں اہم ذمہ داری دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ برسر اقتدار پارٹی کی کئی اہم شخصیتوں نے گوتم سوانگ کے حق میں چیف منسٹر سے نمائندگی کی تھی۔ ر