احمدآباد: گجرات میں احمدآباد شہر کے نارول علاقہ میں کپڑے کے گودام میں لگی خوفناک آگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کا اعدادوشمار 10 پر پہنچ گیا ہے ۔جمعرات کو ایل جی اسپتال کے ڈاکٹر شیلیشھ بھائی نے بتایا کہ نانوکاکا ایسٹیٹ میں واقع کپڑوں کے گودام میں چہارشنبہ کو لگی آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے ۔ جبکہ دیگر 10 زخمی افراد زیر علاج ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کلوا بندو (41)، یونس بھائی ملک (52)، مصطفی احمد سید (51)، راما راؤدیواشی (26)، نتن اے ۔ پرمار (24) ماتھر بھائی چاوڈا (25)، ہتیش ایم۔ پرمار (15) اور خواتین نجم النساء شیخ (40)، راگنی جو۔ کرسچن (50)، رنجن بین وی گوڈیا (18) اور جیکلین آر۔کرسچن (17) کی شکل میں ہوئی ہے ۔
