گوداوری کھنی۔/9 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اس بار ضلع پیداپلی سے تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے پورے 45 عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے جن میں راما گنڈم وگوداوری کھنی سے بھی عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے جن کی تربیت کیلئے انتظامی کمیٹی مسجد حمیدیہ اڈا گنٹہ پلی گوداوری کھنی کے زیر اہتمام عازمین حج کا تربیتی اجتماع مسجد حمیدیہ میں 7 جولائی بروز اتوار 10 بجے تا 4 بجے منعقد ہوا جس میں مفتی مولانا غیاث محی الدین کریم نگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عازمین حج کو فضائل اور مناسک حج کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی اور عازمین کو عملی مشق بھی کرائی گئی اور احرام باندھنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ۔ مولانا منور علی مظاہری امام و خطیب جامع مسجد گوداوری کھنی نے اجتماع کی کارروائی چلائی اور بعد نماز ظہرکمیٹی کی جانب سے تمام شرکاء اجتماع کے لئے طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مولانا مفتی غیاث محی الدین کی دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا اور خواتین کے لئے پردے کا خاص انتظام کیا گیا تھا اور عازمین حج کو حج و عمرہ کی کتابیں پمفلٹس اور کچھ سامان وغیرہ مفت تقسیم کیا گیا۔