گوداوری ۔ پینا پراجیکٹ پر اے پی حکومت کو این جی ٹی کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل گرین ٹریبونل نے آندھرا پردیش حکومت کو ہدایت دی کہ وہ گوداوری ۔ کرشنا پینا دریاوں کو جوڑنے کے پراجیکٹ پر کوئی پیشرفت نہ کرے اور نہ پٹی سیما پرشوتنا پٹنم اور چنتلاپوڑی لفٹ اریگیشن اسکیمات پر کوئی تعمیرات کرے ۔ اس کیلئے پہلے ماحولیاتی اجازت نامے حاصل کئے جانے چاہئیں۔ این جی ٹی صدر نشین جسٹس آدرش کمار گوئل کی قیادت والی ایک بنچ نے اے پی کو درکار اجازت نامے حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔