کو رٹلہ /22 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جو نیر کا لیج فار بائز کورٹلہ میں اسپورٹ اینڈ کلچرل ڈے پروگرام کا انعقاد بصدارت جندم راجیش پرنسپل (FAC) عمل میں آیا ۔ مہمانان خصوصی کے طور پرانٹر میڈیٹ نوڈل آفسیر جگتیال بی نا رائنا ،بی آریس پارٹی صدر انم انیل، صدر پریس کلب کے چندراشیکھر، ڈاکٹر بو گا شنکر، نے شرکت کی۔ مہمان نے اعزازی کے طور پر پرنسپلس غوث الر رحمن، عبدالخالق، سرکاری و خانگی ہائی اسکولس کے کرسپانڈنٹ، صدور مدرس بھو پتی، زیڈ پی ایچ ایس گرلز ہائی اسکول، بھو میاء گررنمنٹ ہائی اسکول، محمد افتخار کاغذی پورہ ہایء اسکول، عبدالر رحیم اقرا ہائی اسکول ، مفتی ضمیر سبیلی کریسنٹ ہائی اسکول ، عبدالر رحیم نو نہال ہائی اسکول، محمد انور صدیقی کرسپانڈنٹ ہائی اسکول، شوکت گلو بل ہا ئی اسکول ،عبدالباری کیرلا ہائی اسکول، اور اردو و تلگو اخبارات سے وابستہ صحافیوں جناب محمد عبدالسلیم فاروقی سیاست، جناب انور صدیقی راشٹریہ سہارا، جناب راجندر وارتا، جناب سرینواس نمستے تلنگانہ، کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر گورنمنٹ جونیر کالیج کے پرنسپل جندم رامجیش نے مہمانوں کی شال پوشی کر تے ہوئے انہیں مومنٹو سے نواز تے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈنگاری وکرم ایم پی سی انگلیش میڈیم، کے طالب علم جس نے گذستہ تعلمیی سال 2021-2022 میں شاندار کا میابی حاصل کرتے ہوئے ریاستی سظح پر ٹاپر آکر کورٹلہ کا نام روشن کر نے پر انہیں نقدی انعام کے ساتھ شال پو شی کر تے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر کالیج کے لکچررس، مححی الدین، محمد معیز، ضیا الر رحمن، محمد معید، اسلام الدین،احتیشام الدین ،محمد رحمت علی، سبرا منیم،اے جی ایم سی سنتوش،سرینواس، کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔