گورنر بہار کے ٹینٹ میں آگ، حادثے میں بال بال بچ گئے

   

پریاگ راج: 13 فروری(یواین آئی) کمبھ احاطے میں منگل کو دیر رات بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن کے ٹینٹ میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں وہ بال بال بچ گئے ۔ اترپردیش کے وزیر صحت و گورنر کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موقع پر موجود سیکورٹی اہلکار نے فورا لال جی ٹنڈن کو ٹینٹ سے باہر نکالا اور انہیں سرکٹ ہاوس پہنچایا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے گورنر کا چشمہ، گھڑی اور دیگر کچھ اشیاء جل گئیں۔ سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ سنگم کے کنارے بنے کمبھ نگر کے سیکٹر 20 میں تروینی سٹی کے ٹینٹ میں دیر رات تقریبا ڈھائی بجے اچانک آگ لگی گئی۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے ۔ پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔