گورنر تلنگانہ نے پونگل منایا

   

حیدرآباد14جنوری(سیاست نیوز ) تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے پونگل تہوار منایا۔سوندراراجن، جن کا تعلق تمل ناڈو سے ہے ،انہوں نے چینئی میں واقع اپنی قیام گاہ میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ پونگل تقریب منائی۔ سوندرا راجن نے پوجا بھی کی۔انہوں نے اس موقع پر ان کے ارکان خاندان کے ساتھ لی گئی تصویر اور ویڈیو کو بھی پوسٹ کیا۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ روایتی ساڑی میں پونگل کی تقاریب میں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے تمل زبان میں تمام کو پونگل کی مبارکباد بھی دیتے ہوئے ٹوئیٹ بھی کیا۔