گورنر راجستھان کیدھنکڑ سے ملاقات

   

نئی دہلی/جے پور: راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ کسن راؤ باگڑے نے اتوار کو نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی۔ باگڑے نے دھنکھڑ سے نئی دہلی میں خیر سگالانہ ملاقات کی۔ اس دوران باگڑے نے مسٹر دھنکھڑ کو شال اوڑھا کر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے نائب صدر کے ساتھ راجستھان کی ترقی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ باگڑے نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران گورنر نے ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور مسٹر سنگھ کو یادگاری نشان پیش کیا اور انہیں شال اوڑھا کر ان کا استقبال کیا۔ ان کی وزیر دفاع سے بھی خیر سگالی ملاقات ہوئی۔